Live Updates

وزیر اعظم صاحب خیال کرنا،دوسروں کو چینج کرتے خود نہ چینج ہو جانا

سینئر صحافی حامد میر نے وزیر اعظم عمران خان کو متنبہ کر دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 21 اپریل 2019 07:07

وزیر اعظم صاحب خیال کرنا،دوسروں کو چینج کرتے خود نہ چینج ہو جانا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2019ء) تبدیلی کی لہر عروج پر ہے۔گزشتہ ہفتے درجن بھر وزرا کو تدیل کیاگیااور تبدیلی کا یہ ڈنڈا ابھی بھی کئی وزیروں کے سر پر منڈلا رہا ہے۔عمران خان صاحب پہلے دن سے متحرک اور اپنے ویژن کے حوالے سے کلیئر ہیں کہ وہ جھکیں گے نہیں اور عوام اور ملک کی بہتری کے لیے کچھ بھی کریں گے۔ان کے ایجنڈا میں یہ بھی شامل تھا کہ وہ کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کریں گے اور کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرتے ہوئے سسٹم سے ان کرپٹ لوگوں کو نکال باہر کریں گے۔

تاہم حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہو سکا آج حکومت میں اچھے لوگ بھی شامل ہیں اور کرپٹ لوگ بھی ویسے کے ویسے موجود ہیں۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل میں محمد مالک کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ اِس کو بھی چینج کر دوں گا اُس کو بھی چینج کر دوں گا بھئی خیال کرنا سب کو چینج کرتے کرتے خود نہ چینج ہو جانا۔

(جاری ہے)

حامد میر کی اس بات پر محمد مالک نے انہیں کہا کہ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں وزیراعظم صاحب چینج ہو جائیں گے تو حامد میر نے جواب دیا جی بالکل وہ خود بھی چینج ہو سکتے ہیں جس قسم کے حالات ہیں اور وزارتوں کی تبدیلی کی ہوا چلی ہوئی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی میں خان صاحب کو کون سی ایسی کوالٹی نظر آئی کہ انہیں وزیر لگا دیا۔

اعظم سواتی کو وزیر لگانے کے بعد عمران خان صاحب پشاور کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں کرپشن کے خلاف جہاد کررہا ہوں ۔میں ان کی ایسی باتوں کو نہیں مانتا کیونکہ وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔عوام سے کہتے ہیں کہ میں کرپٹ لوگوں کے خلاف ہوں اور پھر انہی لوگوں میں وزارتیں بانٹتے نظر آتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات