متوقع بارشوں اور آئندہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت

پیر اپریل 16:12

متوقع بارشوں اور آئندہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو حفاظتی انتظامات ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن میں متوقع بارشوں اور آئندہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں فلڈ کنٹرول کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال پر نظر رکھیں اور دریائوں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں تاکہ سیلاب کی صورت میں کم سے کم جانی و مالی نقصان ہوسکے۔