وزیراعظم سے مالاکنڈ ڈویژن کیلئے خصوصی پیکیج کی سفارش کی جائے گی، وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا
پیر 22 اپریل 2019 16:41
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بی آر ٹی سے متعلق پرانی ویڈیوز چلا کر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 29 ارب روپے کی خطیر لاگت سے بی آر ٹی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، لاہور بی آر ٹی پر 31 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اس کا موازنہ پشاور بی آر ٹی سے نہ کیا جائے، پشاور بی آر ٹی پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے پروگرام ''میٹ دی پریس'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی 27 کلو میٹر طویل منصوبہ ہے جس کی لاگت 29 ارب روپے ہے لیکن بعض لوگ اس منصوبے کی بلاجواز مخالفت کر رہے اور ان کا مقصد صرف اور صرف تنقید برائے تنقید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ملک کو دیوالیہ کیا اور آج ہم ان کے قرضوں کی وجہ سے روزانہ 7 ارب روپے سود کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرکے اس ملک کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہو گا، عوام نے ملک لوٹنے والوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے کیونکہ عمران خان ہی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ حقیقت کے برعکس ہیں اور بعض چینلز پر پرانی فوٹیج چلا کر نہ صرف بی آر ٹی منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ عوام کو بھی تشویش میں مبتلا کیا جا رہا ہے، بی آر ٹی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو شفاف طریقے سے مکمل ہونے کی طرف جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چکدرہ تا کالام اور خوازہ خیلہ تا بشام منصوبے کو سی پیک سے ختم کرنے کے حوالے سے جو باتیں زیر گردش ہیں وہ بھی حقیقت کے برعکس ہیں کیونکہ اس حوالے سے کوئی کاغذی کارروائی پہلے نہیں ہوئی، مالاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے حوالے سے نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ پی ٹی ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پختونوں کے حقوق کے لئے جو باتیں کر رہے ہیں وہ درست ہیں لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے پختون لیڈر شپ تحریک انصاف میں موجود ہے اور آج ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاقی کابینہ میں سب سے زیادہ تعداد پختونوں کی ہے وزیراعظم عمران خان بھی پختون ہیں جو پختونوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز پاپا بچا تحریک چلا رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن چونکہ ہمیشہ حکومت میں رہ چکے ہیں اسلئے اب حکومت سے باہر ہونے کیوجہ سے وہ حکومت کیخلاف واویلا کر رہے ہیں اگر عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے صوبائی وزیر کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور میڈیا کالونی پر تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر نے صحافیوں کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.