مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوںکی طرف سے نوجوانوں پر پیلٹ گنز کی فائرنگ

منگل 23 اپریل 2019 18:05

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میںبھارتی فوجیوںکی طرف سے مظاہرین پر پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے متعد د نوجوان زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے ضلع میںدیالگام کے علاقے دہرونہ میں مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے ۔ زخمی نوجوانوںکوڈسٹرکٹ ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیاگیا ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :