کراچی مین اتوار، پیر اور منگل کو گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

بدھ 24 اپریل 2019 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) کراچی والے گرمی سہنے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ اتوار، پیر اور منگل کو گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا جو منگل تک برقرار رہ سکتی ہے اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :