
ّوزارت انسانی حقوق‘نیلام شدہ گاڑیوں کی رقم قومی خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف
چند افسران نیلامی کاغذوں میں ظاہر کرکے ذاتی استعمال میں لے آئے ، ذاتی کمپنیاں رجسٹرڈ کروا کر ملکی وبیرونی فنڈز سے بھی مستفید ہونے لگے
بدھ 24 اپریل 2019 20:46
(جاری ہے)
وزیر اعظم عمر ان خان کے نئے پاکستان کا خواب ادھورا، بیورکریسی میں نہ مانوں کی روایات پر قائم ہے۔ انتہائی اہم ذرائع کے مطابق وزارت انسانی حقوق میں اقرباپروری کا راج برقرارہے ،سینئرافسران کے منظور نظر چند افسران کے آشرباد سے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد بھی وزارت میں ایک شخص کی مدت ملازمت میں توسیع دی جارہی ہے، جس کے باعث دیگر افسران ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اعلی افسران کی پشت پنائی کے باعث لوئرگریڈ کا ایک افسرنے وزارت انسانی حقوق کی 2 سرکاری گاڑیا ں IDG-2755 پوٹھو ہار جیپ اور GB-761سوزوکی کلٹس کوسرکاری نمبرپلیٹ کے ساتھ اپنی ذاتیات کے استعمال کررہا ہے جبکہ کاغذات میں اسے نیلامی ظاہر کی گئی ہے ، ذرائع نے یہ بھی دعو ی کیا ہے کہ ان گاڑیوں کی نیلامی کے بعد رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی اور اعلی افسران نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔اس کے علاوہ چند افسران نے ذاتی کمپنیاں رجسٹرڈ کروا کر وزارت انسانی حقوق اور بیرونی ممالک کے فنڈز سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق میٹ انٹرپرائزز رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے چند افسران ملکی اور بیرونی فنڈ ز سے مستفید ہورہے ہیں ، جن میں وزارت کیلئے تمام خریداری کی جاتی ہے اور انہیں افسران کے میل ملاپ کے ذریعے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا اشتہارات جاری کیے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے ساتھ رابطہ کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا تاہم فون پر رابطہ نہ ہوسکامزید قومی خبریں
-
نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا
-
عمران خان نے تمام آفرز مسترد کر کے حقیقی آزادی کا علم بلند کیا ہے، اسد قیصر
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
وزیراعلیٰ نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کو انسانیت سے غداری قرار دے دیا
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،رانا تنویرحسین
-
بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا، خورشید احمد شاہ
-
سیاسی اختلافات کے باوجود تمام جماعتوں نے ایک آواز ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، شرجیل انعام میمن
-
18 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
کشمیر پر چھائی سیاہ رات ضرور ختم ہوگی ،آزادی کا سورج جلدطلوع ہوگا‘مریم نواز
-
ساہیوال، بھٹو نگر میں فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کا منیجر جاں بحق ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
-
عبد العلیم خان کا استحکام پاکستان پارٹی کا یوم استحصال کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.