میرپور و گردونواح میں موسم کی خرابی نے ٹیلی نار کو مکمل ناک آوٹ کردیا

جمعہ 26 اپریل 2019 14:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) میرپور و گردونواح میں موسم کی خرابی نے ٹیلی نار کو مکمل ناک آوٹ کردیا کئی کئی گھنٹے سگنل آف موبائیل نیٹ کا دم توڑنا معمول بن گیا زمہ دار اداروں سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میرپور و گردونواح میں بارش یا آندھی کے فوری بعد سیلولر کمپنیوں کی سروس مکمل طور پر آف ہوجاتی ھے ان میں ٹیلی نار والے اول پوزیشن حاصل کرچکے ہیں محکمہ برقیات کے بیشتر ملازمین نے بھی شائد ٹیلی نار کی سروس حاصل کر رکھی وہ بھی ناقص سروس سے مستفید ہونے میں ہی عافیت جانتے ہیں میرپور کی سول سوسائٹی نے زمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا ھے کہ موبائیل کمپنیوں کی سروس کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائی-

متعلقہ عنوان :