Live Updates

کراچی ،‘ اگر ملک میں صدارتی نظام آئے گا تو خان صاحب ملک کے وزیراعظم نہیں رہینگے‘، نثار احمد کھوڑو

جب تک آئین ہے تب تک ملک میں صدارتی نظام نہیں آسکتا‘آئین کو معطل کرنے کے بعد ہی صدارتی نظام آسکتا ہے، صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ

جمعہ 26 اپریل 2019 23:57

کراچی ،‘ اگر ملک میں صدارتی نظام آئے گا تو خان صاحب ملک کے وزیراعظم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ‘ اگر ملک میں صدارتی نظام آئے گا تو خان صاحب ملک کے وزیراعظم نہیں رہینگے‘جب تک آئین ہے تب تک ملک میں صدارتی نظام نہیں آسکتا‘آئین کو معطل کرنے کے بعد ہی صدارتی نظام آسکتا ہے۔ کیا عارف علوی وزیراعظم عمران خان کو ھٹانا چاھتے ہیں یہ بات نثار احمد کھوڑو نے جمعہ کے روز پی پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے مرتضی درانی اور ریٹایرڈ انکم ٹیکس افسر سہیل نقوی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد حسین ربانی، سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ ،نعمان شیخ، شکیل میمن ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرتضی درانی اور سھیل نقوی کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے اتحادی ان سے بے زار ہو چکے ہیں ‘ نہیں لگ رہا کے یہ وفاقی حکومت زیادہ وقت چل سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کو پارٹی کا حادثاتی سربراہ بننے کی باتیں کرنے والے خود حادثاتی طور پر وفاقی حکومت میں آگئے ہیں ‘ عمران خان کو بھی پی ٹی آئی والدہ سے وراثت میں ملی۔ وزیراعظم عمران خان کا بلاول بھٹو کے متعلق بیان ان کے گندی سوچ کی عکاسی کرتا ہے‘ وزیراعظم نے ایسی بات کرکے تمام خواتین اور اپنی والدہ کی بھی بے عزتی کی ہے‘عمران خان جو طلاق کے بعد بھی جمائما سے پئسے بٹورٹا رہا ہے۔

وہ دوسروں پر تنقید کر رہا ہے‘ جو وزیراعظم بیویاں نہیں سنبھال سکتا اسے نازیبا تنقید زیب نہیں دیتی۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کو اکثریت نہیں دی ہے اس لئے وہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں ‘ریحام خان کے کتاب کے مطابق خان صاحب کے جیب میں کوکین پڑی رہتی ہے‘ وزیراعظم عمران خان طالبان اور کالعدم تنظیموں کے حامی ہیں ‘ عمران خان کی ذہنیت اور سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔

جلد ریحام خان کے کتاب سے پنے نکالینگے اور جھاز سے وہ پنے عوام کے لئے پھینکے گے‘ سندھ اسمبلی نے چاروں صوبائی اسمبلیوں سے زیادہ قانونسازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سندھ اسمبلی میں عمران خان کی طرح زبان استعمال کرتے ہیں اور ایوان کا ماحول خراب کرتے ہیں۔ پی ٹی ا?ئی کو ھنگامہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا‘ مدینے کے سرکار اب عوام کو پیٹ پر پتھر رکھوانے جا رہی ہے۔

8 ماہ میں جتنی تذلیل پی ٹی ا?ئی حکومت کی ہوئی ہے کسی اور کی حکومت کی نہیں ہوئی‘ عوام کی چیخیں نکالنے والوں کی عوام جلد چیخیں نکالے گا۔ مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج بھی جلد ہوگا‘ جلسہ کرنے کا ھر جماعت کو حق ہے وہ الگ بات ہے کے کسی کے جلسے سے کسی کی نیندیں حرام ہونگی‘ پارٹی میں شامل ہونے والے دوست فعال اراکین کی طرح کام کرینگے۔ شمولیت حاصل کرنے والے مرتضی درانی 72 کے زمانے میں پیپلز پارٹی میں تھا بعد میں ایم۔

کیو ایم۔ میں شامل ہوا اب دوبارہ اپنے گھر واپس ا?یا ہوں۔ ایم کیو ایم نے تعصب کی وجہ سے شھر کو لاوارث کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی بلا تفریق کام کر رہی ہے۔ سہیل نقوی سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں خدمت کا عنصر صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے کسی اور جماعت کے پاس نہیں۔ پیپلز پارٹی صرف سیاسی جماعت نہیں سیاسی یونیورسٹی ہے‘ تعصب کے بنیاد پر کسی سیاسی جماعت نے کراچی کو تباہ برباد کیا‘ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے کراچی سے اوردو بولنے والوں کو پارٹی اور حکومت عہدے دیئے ہیں۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات