Live Updates

ڈیم کی تعمیر؛ خواب حقیقت بننے کے قریب

وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 اپریل 2019 11:13

ڈیم کی تعمیر؛ خواب حقیقت بننے کے قریب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔تقریب میں وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ کے پی کے بھی شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دیا ہے،منصوبے پر 183 ارب خرچ ہوں گے۔یہ ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر بنایا جائے گا۔

ڈیم تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی بنایا گا۔چارسدہ ، نوشہری اور پشاور کے مکینوں کو سیلابی پانی کے بھی بچائے گا۔ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ 16 ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔پشاور کے شہریوں کو 30کروڑ گیلن پینے کا پانی بھی میسر ہو گا اور اس سے 52 ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے اپنے دور میں ڈیم بنانے کے لیے پاکستان کے تمام بنکوں میں فنڈاکٹھا کرنے کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد فنڈ قائم کیا گیا تھا۔ ابتدائی تخمینے میں بتایا گیا تھا کہ ان ڈیموں کی تعمیر کے لیے 14کھرب روپے کی ضرورت ہے اور پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں سے چندہ دینے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد اس فنڈ میں پیسے جمع ہونا شروع ہو گئے اور ایک مہینہ قبل تک اس اکاؤنٹ 03-593-299999-001-4 میں 10ارب 9کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع ہو چکی تھی۔

گذشتہ ماہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارجنہوں نےڈیم فنڈ قائم کیا تھا نے کینیڈا کے شہر اوٹاوا کی مسجد میں اور ڈیم فنڈ کے لیے چندہ دینے کی درخواست کی تو سمندر پار موجود پاکستانیوں نے 4لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم چندے کے لیے اکٹھی کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات