میر واعظ کی کشمیری نوجوانوںکی گرفتاری کی شدید مذمت

جنوبی کشمیرمیں نہتے کشمیریوںکو روزانہ کی بنیاد پر مظالم کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے ، حریت رہنماء

جمعرات 2 مئی 2019 19:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جنوبی کشمیرمیں درجنوں نوجوانوںکی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں پلوامہ اور شوپیاںمیں کشمیری نوجوانوںکی بڑے پیمانے پر جاری گرفتاریوںکی مذمت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جنوبی کشمیرمیں نہتے کشمیریوںکو روزانہ کی بنیاد پر مظالم کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے ۔ میر واعظ نے کہاکہ جب تک سب کیلئے بنیادی انسانی حقوق کی بات کرنے کے دعویدار کشمیریوں پر مظالم کا مسئلہ نہیں اٹھائیں گے کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ 6مئی کو حلقہ انتخاب اسلام آباد میںبھارت کے پارلیمانی انتخاب کے تیسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے متعدد دیہات میںگزشتہ چند دونوں کے دوران درجنوں نوجوانوںکوگرفتارکرلیاگیاہے۔