ہوپ اسکول آف ایکسیلینس نوشہروفیروز کی تقسیمِ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کم تنخوا ء میں بڑی محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں ،غلام مصطفیٰ دایو

جمعہ 3 مئی 2019 16:07

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) ہوپ اسکول آف ایکسیلینس نوشہروفیروز کی جانب سے سالانہ تقسیمِ ایوارڈ تقریب کے صدارتی خطاب میں شہید بینظیرآباد ڈویزن کے ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ غلام مصطفیٰ دایو نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کم تنخوا ء میں بڑی محنت اور لگن سے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس پیغمبری پیشے کو احسن طریقی سے سرانجام دینے والے ہی دنیا و آخرت میں قابلِ تحسین رتبوں سے پہچانے جاتے ہیں ایسے جذبوں سے سرشار ہوپ اسکول آف ایکسیلینس کے اساتذہ کی کارکردگی قابلِ رشک ہے۔

تقریب سے خطاب میں ہوپ اسکول آف ایکسیلینس کے بانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علی احمد شاہ نے کہا کہ وہ ٹیچر بہتر تعلیم دے سکتا ہے جس کو بچوں کے مستقبل کی فکر ہو ،تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ بچوں کی نفسیات سمجھنے کی صلاحیت کا بھی ما ہر ہونا ایک اچھے استاد کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے اسسٹنٹ رجسٹرار شہید بینظیر آباد ڈویزن اشفاق احمد پنھور، مانیٹرنگ آفیسر جاوید لطیف شیخ تعلیمی ماھر سید علی محمد شاہ، ایڈمنسٹریٹر سید عدیل احمد شاہ نے تعلیم کی اہمیت اور جدید تعلیمی تقاضوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں ہوپ اسکول آف ایکسیلینس انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو یادگار شیلڈ پیش کی گیئں۔ آخر میں اساتذہ کی نمایاں کارکردی پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور سالانا امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں بھی ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :