ق*بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو یکسر مسترد کردیا

اتوار 5 مئی 2019 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2019ء) بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہیں کابینہ کی حیثیت ختم ہو چکی ہے مسلط کئے گئے حکمران ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں حکمران بیرونی قرضوں کا بوجھ ٹیکسوں اور مہنگائی کے ذریعے عوام پر ڈالنے سے باز رہیں ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ ‘ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی خان کاکڑ اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل موجودہ نااہل حکمرانوں نے عوام کے کیساتھ جو وعدے کئے تھے کہ ملک کو قرضوں سے فارغ کیا جائے گا اور کبھی بھی آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیا جائے گا مگر افسوس کہ اب ملکی اداروں میں آئی ایم ایف کے اہلکاروں کو تعینات کرکے یہ ثابت کردیا کہ ملک کو باقاعدہ طورپر آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا کابینہ کی منظوری کے بغیر خودساختہ اضافہ قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہے ماہ سیام سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دے دیا سابقہ حکومتوں نے تنقید کرنے والوں پر موجودہ حکمران اپنی پالیسیاں کیوں نظرنہیں آرہیں عوام کے ساتھ جو وعدے اور دعوے کئے تھے ان پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دے رہے ہیں تیزی سے گرتی ہوئی معیشت کو نہ سنبھالا تو ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہوگا ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمران حق حکمرانی کھو چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اخلاقی طورپر اپنی ناکامی کا اعتراف کرے۔