Live Updates

حکومت آٹھ ماہ سے تجربے کر رہی ہے، اس وقت ملک کو تجربوں کی ضرورت نہیں،شیری رحمن

دنیا بھر کی گورننس ماڈل کی مثالیں دینے والے وزیراعظم اپنی گورننس پر نظر ڈالیں،حکومتی نااہلی کے باعث خزانہ خالی ہوگیا ہے،کرپشن کے خلاف کارروائی بہانہ، 18ویں آئینی ترمیم اصل نشانہ ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

منگل 7 مئی 2019 00:05

حکومت آٹھ ماہ سے تجربے کر رہی ہے، اس وقت ملک کو تجربوں کی ضرورت نہیں،شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت آٹھ ماہ سے تجربے کر رہی ہے، اس وقت ملک کو تجربوں کی ضرورت نہیں،دنیا بھر کی گورننس ماڈل کی مثالیں دینے والے وزیراعظم اپنی گورننس پر نظر ڈالیں،حکومتی نااہلی کے باعث خزانہ خالی ہوگیا ہے،کرپشن کے خلاف کارروائی بہانہ، 18ویں آئینی ترمیم اصل نشانہ ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے وزیراعظم عمران خان کی پریس ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بات مہنگائی، معیشت اور غیر قانونی تقرریوں کی ہونی چاہئے اٹھارویں ترمیم کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کا نعرہ لگانے والی جماعت نے آٹھ ماہ سے پنجاب کی بلدیاتی حکومت کو فنڈ نہیں دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلا کارروائی بہانہ، 18ویں آئینی ترمیم اصل نشانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی اصل شکل کو ختم کرکے حکمران جماعت صوبوں کے حقوق چھیننا چاہتی ہے، حکمران اپنی نااہلی کو 18ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں چھپارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آٹھ ماہ سے تجربے کر رہی ہے،اس وقت ملک کو تجربوں کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی گورننس ماڈل کی مثالیں دینے والے وزیراعظم اپنی گورننس پر نظر ڈالیں، حکومتی نااہلی کے باعث خزانہ خالی ہوگیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات