چیف سیکرٹری آزا دکشمیر ہمارے تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کرائیں بصورت دیگر احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں‘ سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن

بدھ 8 مئی 2019 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) چیف سیکرٹری آزا دکشمیر ہمارے تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کرائیں بصورت دیگر احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ رمضان شریف کے تقدس کے پیش نظر 9 مئی کا احتجاج تاحکم ثانی موخر کرتے ہیں۔ حکومت کو بھی مثبت انداز سے ہمارے مطالبات کا نوٹیفکیشن کا اجراء کر دینا چاہیے تاکہ احتجاج کی نوبت نہ آئے۔

اجلاس سے شریف اعوان، جاوید اقبال چوہدری، گلبہار مغل، ملک اشفاق، سردار ذوالفقار، خالد راٹھور، سردار زاہد، امجد اعوان، علی کاظمی، طارق چغتائی، شیخ الطاف، شفیع اعوان، یوسف مغل، زین العابدین، قاضی اقبال، راجہ ضیغم فاروق، سردار شبیر عباسی، گلزار عباسی، منظور شاہ، چوہدری افتخار، حقیق راٹھور اور دیگر کا خطاب۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شریف کے تقدس کے پیش نظر 9 مئی کو ہونے والا احتجاج عید کے بعد تک موخر کرتے ہیں۔

اس دوران چیف سیکرٹری ذاتی توجہ لیتے ہوئے ہمارے مطالبات حل کرائیں۔ سیکرٹریٹ الائونس کی 2017 سے 50 فیصد ادائیگی ہمارا حق ہے اور دیگر دئیے گئے مطالبات پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔ سٹینوگرافران/ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی اپ گریڈیشن، نائب قاصدین کے کوٹہ کی بحالی، عارضی ملازمین کی مستقلی، ڈیتھ پیکج پر پنجاب طرز پر عملدرآمد اور دیگر مطالبات پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔ من پسند کا خاتمہ اصول مساوات پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔ چیف سیکرٹری سے امید ہے کہ وہ ہمارے مطالبات کو جلد حل کروائیں گی-