Live Updates

نیا بلدیاتی نظام متعارف کرانے پر وزیراعظم،وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 10 مئی 2019 13:30

نیا بلدیاتی نظام متعارف کرانے پر وزیراعظم،وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) نیا بلدیاتی نظام متعارف کرانے پر وزیراعظم،وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام لانے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی عثمان بزدار، وزیر بلدیات راجہ محمد بشارت کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سابقہ حکومتوں کی روش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے نیا نظام لایا گیا، نامساعد حالات کے باوجود انتہائی محدود وقت میں صوبہ پنجاب کے لئے بہترین بلدیاتی قوانین بنائے، پنجاب اسمبلی میں جناب سپیکر چودھری پرویز الہی کی زیرصدارت منظور کرائے جس میں بلدیاتی انتخابات کا واضح خاکہ، ترتیب اوربلدیاتی اداروں کا نظام حکومت عوام کے سامنے رکھا گیا ہے۔

یہ ایوان دعا گو ہے کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام پنجاب میں اختیارات کو نچلے طبقے تک لے کر جائے گا اور یہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اہم کردارا ادا کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات