گوادر حملے میں’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس ‘ملوث ہے، سینیٹر رحمان ملک

بھارت ’را‘ اور ’این ڈئ ایس‘ کی مدد سے پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 مئی 2019 13:13

گوادر حملے میں’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس ‘ملوث ہے، سینیٹر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے اپنے تویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گوادر حملے میں’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس ‘ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کو چاہیے کہ اب وہ پاکستان پر تنقید بند کر دیں اور اس واقعے پر بھارت پر تنقید کی جائے اور اس واقعہ کی مذمت کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب یہ کوئی راز نہیں رہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے ساتھ مل کر پاکستان خاص کر بلوچستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر حملے میں بھی ’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس ‘ملوث ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر کی فائیو سٹار پی سیہوٹل میں 3دہشت گردوں نے گھس کر حملے کی کوشش کی تھی جس میں ہوٹل کا ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا تھا البتہ کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو گھیر کر ہلاک کر دیا تھا۔

بلوچستان کی ایک علیحدگی پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور ذرائع کے مطابق بی ایل اے کو بھی بھارت ہی فنڈنگ کرتا ہے۔