چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

اتوار 12 مئی 2019 17:25

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگی قائدین نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔