محکمہ ٹرانسپورٹ میں اصلاحات شروع کر دی ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ

منگل 14 مئی 2019 16:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں اصلاحات شروع کر دی ہیں اس شعبہ میں 82 ملین کا پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔ آزادکشمیر بھر کی ٹرانسپورٹ کا ڈیٹااکٹھا کر رہے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت کو ریونیو فراہم کرنے والا واحد محکمہ ہے جو اپنے اہداف سے زیا دہ ریونیو دے رہا ہے۔

اس میں ٹیکنیکل سٹاف کی شدید کمی ہے جس کو دور کرنے کے لئے محکمہ مالیات کو تحریک کر دی ہے امید ہے اس بجٹ میں مل جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس ایک سنگین جرم ہے جو غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

پرسنل معاملات کو باہر اچھالنا انتہائی غیر منا سب اقدام ہے ایک ہفتے کے اندر سارے معاملات ختم ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا سیاحت کے ساتھ بڑا اہم تعلق ہوتا ہے ڈرائیور حضرات کی اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے ۔

کشمیر جنت نظیر ہے قدرتی حسن سے مالا مال یہ خطہ سیاحت کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے سیاحوں کی دلچسپی کے لیے تمام پوائنٹس کو مرحلہ وار کھولا جائے کشمیر سوئیزر لینڈ سے بھی خوبصورت ہے۔مظفرآباد میں نئی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا تجربہ درست رہا مزید کمی کو بھی دور کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف ماضی میں خاص توجہ نہیں دی گئی اب ہم نے سارا نظام کمپیوٹرائز کر دیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے وسیع ترمفاد میں بعض جگہوں پر رولز میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔اس محکمہ کو باقی محکمہ جات کے لیے مثالی اور قابل تقلید بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :