جام شورو، روڈ حاثات میں 5افراد جاں بحق ، ایک زخمی

بدھ 15 مئی 2019 16:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) جام شور ومیں روڈ حاثات میں 5افراد جاں بحق ، ایک زخمی ، موٹر وے ایم نائن پر لونی کوٹ کے مقام پر کراچی سے کوٹری آنیوالی ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوٹری کے رہائشی آصف علی اور علی نواز شورو جاں بحق ہو گئے جبکہ سجاد علی شدید زخمی ہو گیا جس کو لمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے حادثہ میں انڈس ہائی وے پر جام شورو کے قریب موٹر سائیکل سوار تین نوجوان مسافر کوچ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے ، گل حسن ، عابد کھوسو اور علی ظفر دائیوانوجام شورو سے نائٹ کرکٹ میچ کھیل کر اپنے گاؤں کھانوٹ جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ تینوں نوجوانوں کی نعشیں لیاقت میڈیکل ہسپتال جام شورو لائی گئیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی -