محکمہ ڈاک مظفرآباد کچھوے کی چال چلنے لگا، جنوری 2019ء سے تسلسل سے گوجربانڈی ڈاکخانہ سے پوسٹ کی جانے والی رجسٹریاں مظفرآباد تقسیم نہ ہوسکیں

بدھ 15 مئی 2019 19:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) محکمہ ڈاک مظفرآباد کچھوے کی چال چلنے لگا، جنوری 2019ء سے تسلسل سے گوجربانڈی ڈاکخانہ سے پوسٹ کی جانے والی رجسٹریاں مظفرآباد تقسیم نہ ہوسکیں ،ڈاک کی بروقت عدم منتقلی چیف پوسٹ ماسٹر جی پی او کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ، تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی کے پہلے موقر ہفت روزہ ’’قلم ‘‘ کے شمارہ جات بروقت اداروں اور مختلف محکموں میں نہ پہنچ سکے ، بزرگ سینئرصحافی ومدیراعلیٰ ہفت روزہ قلم سید محمد اسحاق نقوی کاکہنا ہے کہ اُن کے ہفت روزہ قلم کے شمارے بذریعہ ڈاک گوجربانڈی پوسٹ آفس سے پوسٹ ہوتے ہیں جودیگر اداروں اوردفاتر کے علاوہ وزیراطلاعات آزادکشمیر ، سیکرٹری اطلاعات اورڈائریکٹرجنرل اطلاعات مظفرآباد کے نام بالخصو ص باقاعدگی سے پوسٹ کئے گئے تھے جنوری 2019ء سے تاحال ’’قلم ‘‘ کے پوسٹ شدہ شمارے متعلقہ دفاتر میں نہیں پہنچائے گئے حتیٰ کہ محکمہ اطلاعات کا دفتر جو کہ جی پی او مظفرآباد اولڈ سیکرٹریٹ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واقع ہے اُ س میں بھی موصول نہ ہوسکے ، جنوری 2019ء سے تاحال’’ ہفت روزہ قلم ‘‘کیلئے سرکاری اشتہارت جاری نہیں ہوئے محکمہ اطلاعات کے دفتر سے اشتہارات کی عدم اجرائیگی کی بابت دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ قلم کے شمارے دفتری ریکارڈ اورحاضری کیلئے موصول ہی نہیں ہوئے ، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ قلم نے مزیدکہا ہے کہ وہ ویکلی قلم کیلئے مبلغ دو ہزار روپے سالانہ تجدید رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہیں ،اورڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل مظفرآباد کی ہدایات کے مطابق پوسٹل چارجز ادا کرتے ہوئے اوپن لفافے پر اردو جری حروف میں مکتوب الیہ کانام اورمکمل ایڈریس لکھ کر پوسٹ آفس گوجربانڈی میں خود جمع کرواتے ہیں اوراُن کی موجود گی میں ڈاک بند ہوتی ہے جسے مظفرآباددفتر بالخصوص دفتر اطلاعات قلم کے شماروں کا تقسیم نہ کیا جانا باعث تشویش ہے ۔

متعلقہ عنوان :