بھارت بنیادی مسلے کشمیر پر بات کرئے‘عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے. ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں. ڈاکٹر فیصل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 16 مئی 2019 16:16

بھارت بنیادی مسلے کشمیر پر بات کرئے‘عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مئی۔2019ء) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا. ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ نوجوانوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی افواج نے آج بھی 5 کشمیریوں کو شہیدکردیا،گزشتہ ہفتے بھی 3کشمیری شہیدکئے گئے.

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند ، حریت راہنماءزیرحراست اوربھارتی فوج کی وادی میں مظالم کی انتہائی کردی ، اقوام عالم بھارت کو مظالم سے روکیں،پاکستان حریت راہنماﺅں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے. ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا.

ترجمان نے ایک بارپھر مذاکرت کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت ہوتی رہی مرکزی مسئلہ کشمیرکا ہے بھارت خود شک کا شکارہے. ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایس سی اووزرائے خارجہ اجلاس میں 21مئی کو شرکت کریں گے،ایس سی او معاشی استحکام کے فروغ کیلئے اہم فور م ہے،وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے.

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے 3500پاکستانی قیدی رہا کئے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے،ابوظہبی262،عجمان 65،فجیرہ 62،شارجہ سے 52پاکستانی قیدی رہا ہوں گے. دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں.

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ امریکا سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکا تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کا موقف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے، ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا. ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت حریت راہنماﺅں کو فی الفور رہا کرے‘ کشمیری اپنی آزادی کی داستان خون سے لکھ رہے ہیں، کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا.

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہا ہے، اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ اقراری مجرم رہا کر دیا گیا، پاکستان بھارت کے ساتھ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے تاہم پاکستان اپنی حفاظت کے لیے تیار اور بھرپور جواب کی صلاحیت رکھتا ہے. ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس میں 21 مئی کو شرکت کریں گے، ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اہم فورم ہے، وزیر اعظم سربراہ اجلاس میں 13،14 جون کو متوقع شرکت کریں گے.دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں.

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی، دونوں ممالک غیر قانونی میرج بیوروز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، متاثرہ افراد چین پاکستان کے سفارت خانوں، وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں.