Live Updates

اب خلائی کی نہیں مہنگائی مخلوق کی بات ہوگی، پرویز رشید

مریم نوازبھرپورسیاسی کردارادا کرنے جا رہی ہیں، چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، احتجاج اور میاں صاحب کی آزادی جڑے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2019 17:43

اب خلائی کی نہیں مہنگائی مخلوق کی بات ہوگی، پرویز رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نوازبھرپورسیاسی کردارادا کرنے جا رہی ہیں، سیاست کیلئے مریم نوازکوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے وہ تیار ہیں، اب خلائی مخلوق کی نہیں مہنگائی مخلوق کی بات ہوگی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا موقع نہیں دیں گے۔

حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور میاں صاحب کی آزادی جڑے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مریم نوازاپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے جا رہی ہیں،اس کیلئے انہیں چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے، مریم نواز کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ اب خلائی مخلوق کی نہیں مہنگائی مخلوق کی بات ہوگی، مہنگائی مخلوق کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ مریم نواز کل بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پرافطار ڈنر میں شرکت کریں گی۔ بلاول نے کل اسلام آباد میں سیاسی رہنماؤں کے اعزازمیں افطارڈنرکا اہتمام کیا ہے۔ ن لیگ کے وفد میں مریم نواز کے ساتھ حمزہ شہبازبھی ہوں گے۔

اسی طرح مریم نواز پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی اجلاس میں شرکت بھی کریں گی۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ٹویٹر پر ملک کی معاشی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ اب عوام کو پتا چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے۔ پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی۔ جبکہ اب روپے کی قدر میں 100 فیصد کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔

مریم نواز کی بلاول بھٹو کی افطاری میں شرکت پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے۔ بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے۔ یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔ فردوس عاشق نے کہا کہ افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔ عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑمیں ذاتی مفادات کوتحفظ دے رہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات