پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان سی او ڈی صرف ایک دوسرے کی چوری بچانے اور کرپٹ نظام کی حفاظت کے لئے کیا گیا‘

احتساب سے خوفزدہ لوگوں کا لائحہ عمل صرف چوری بچانے کے لئے ہوگا‘ پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب اور کے پی کے میں بہترین بلدیاتی نظام لے کر آرہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمرسرفرازچیمہ کا بیان

پیر 20 مئی 2019 23:45

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان سی او ڈی صرف ایک دوسرے کی چوری بچانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمرسرفرازچیمہ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان سی او ڈی صرف ایک دوسرے کی چوری بچانے اور کرپٹ نظام کی حفاظت کے لئے کیا گیا‘احتساب سے خوفزدہ لوگوں کا لائحہ عمل صرف چوری بچانے کے لئے ہوگا‘ پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب اور کے پی کے میں بہترین بلدیاتی نظام لے کر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے پیرکواپنے ایک بیا ن میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر کرپٹ حکومتوں کو تحفظ دیا گیا، سی او ڈی کے تحت گذشتہ دس سال میں تاریخی کرپشن اور قرضوں کا انبار لگایا گیا۔ عمرچیمہ نے کہاکہ دوسرے صوبے بھی اس نظام کو اپنائیں، نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے موثر انداز میں عوامی مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک فراہم کئے جائیںگے، گورننس کو بہتر بنانے کے لئے نیا نظام مفید ثابت ہوگا۔