غازی میں آندھی اور طوفان کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی، تناور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

سائن بورڈ ٹوٹنے اور بجلی کی تاریں و پول گرنے سے تربیلا گرڈ فیڈر ٹرپ کر گیا، جھامرہ فیڈر پر ابھی تک بجلی بحال نہیں ہو سکی

منگل 21 مئی 2019 14:49

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) غازی میں گذشتہ رات آنے والی آندھی اور طوفان کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی، تناور درخت جڑوں سے اکھڑ سمیت سائن بورڈ ٹوٹ گئے، بجلی کی تاریں و پول گرنے سے تربیلا گرڈ فیڈر ٹرپ کر گیا، درخت گرنے سے شاہراہ تربیلا غازی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی، 20 گھنٹے گذرنے کے باوجود جھامرہ فیڈر و دیگر پہاڑی علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی، عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی میں گذشتہ روز آنے والے طوفان و آندھی سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی، شدید آندھی سے سائن بورڈ ٹوٹ گئے، بڑے بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ جانے سے بجلی کی تاروں پر گرے جس سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔ بڑے بڑے درخت گرنے سے شاہراہ تربیلا غازی بند ہو گئی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش و طوفان سے تربیلا نشاط گرڈ سٹیشن کے چار فیڈر غازی، جھامرہ، سری کوٹ اور صوبڑہ سٹی ٹرپ کر گئے تاہم صوبڑہ سٹی و غازی کی بجلی 7 گھنٹوں بعد بحال کر دی گئی تاہم جھامرہ فیڈر پر اب تک 20 گھنٹوں بعد بھی بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہو سکی۔