موجودہ حکو مت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے معیشت سسکیاں لے لے کر چل رہی ہے‘ذوالفقار علی بھٹی

قا ئد مسلم لیگ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشر یف کو پاکستان کو خوشحال بنانے اور انقلابی منصوبوں کی سزا دی جاری ہے

بدھ 22 مئی 2019 20:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سرگودھا سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ قا ئد مسلم لیگ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشر یف کو پاکستان کو خوشحال بنانے موٹرویز کا جال بچھانے اور دیگر انقلابی منصوبوں کی سزا دی جاری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکو مت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے معیشت سسکیاں لے لے کر چل رہی ہے جس میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ 2ماہ کیلئے ما نیٹر ی پا لیسی میں شرح سود میں غیر معمولی اضافہ معیشت کیلئے بہت سے مسائل پیدا کردے گا کیونکہ پہلے ہی رو پے کی بے قدری اور ڈا لر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ معیشت کا دھڑن تختہ کر چکاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی کو ئی معاشی سمت نہیں غیر یقینی کی صورتحال قوم کیلئے ز ہر قاتل ہے مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ جمہور یت کی گاڑ ی چلتی ر ہے لیکن حکومت خود ہی جمہور یت سے مخلص نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ حکو مت معاشی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے ایسے اقدا ما ت جن سے معاشی بہتر ی ممکن ہو نے کے ساتھ ساتھ مہنگائی بھی کنٹرو ل ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے حکومت کے پاس کسی پلاننگ کا نہ ہونا بھی افسوسنا ک ہے۔مسلم لیگ ن عید کے بعد مہنگا ئی بے روز گا ر ی اور افراط زر پر عوام رابطہ مہم شروع کر ے گی قو م قا ئد ین مسلم لیگ ن کی قیا د ت میں سڑکوں پر آ کر تبدیلی سرکار کی رخصتی کو یقینی بنا ئے گی۔