مقبوضہ کشمیر : پلوامہ میں شہری کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

سوپور میں مٹی کے تودے تلے آنے کے باعث دو لڑکیاں ہلاک ، ایک زخمی

جمعرات 23 مئی 2019 12:39

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ میں ایک شہری کی گولیوں سے چھلی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ظہور احمد شیخ نامی شہری کی لاش ضلع کے علاقے نیرا ٹہاب کے ایک سرکاری سکول سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

متوفی عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرگرم رکن عرفان احمد شیخ کا بھائی بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سوپور کے علاقے ہردہ شوہ میں مٹی کے تودے تلے آنے کے باعث دو لڑکیاں جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔ شوکی اشرف وگے، شائستہ فاروق راتھر اور صبرینہ نامی لڑکیاں پہاڑی راستے سے گزر رہی تھیں جبکہ مٹی کا تودا ان پر آگراجس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئیں ۔ شوکی اشرف اورشائستہ بعد میں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگئیں۔

متعلقہ عنوان :