Live Updates

انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر نیک خواہشات کے اظہار پر آپ کا شکریہ،ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دیتا ہوں

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اظہار تشکر

جمعہ 24 مئی 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں نریندرا مودی نے کہا کہ وہ ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دیتے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی اور اتحادیوں کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی ایشیاء کی خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات