ڈیرہ اسماعیل خان،ذاتی رنجش پر فائرنگ سے 45 سالہ شخص شدید زخمی

جمعہ 24 مئی 2019 16:09

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ذاتی رنجش پر فائرنگ سے 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا ،تھانہ یونیورسٹی کی حدود ملتان روڈ پرواقع عسکری فلنگ سٹیشن کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ سے 45 سالہ صابر خان مروت کو شدید زخمی کردیااو ر موقع سے فرا ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے دو افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ یونیورسٹی کی حدود ملتان روڈ عسکری فلنگ سٹیشن کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ سے 45 سالہ صابر خان مروت ولد یار باز مروت سکنہ انجم آباد کو زخمی کردیا او رموقع سے فرار ہوگئے ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے ۔زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ لوڈ ر چنگ چی پر جمعہ شریف منڈی جارہا تھا کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدودملتان روڈ پر واقع عسکری فلنگ سٹیشن کے قریب مسلح ملزمان اسلام الدین ولد ستار اور شکیل ولد دین محمد ساکنان تھانہ پیزو نے اس پر فائرنگ کردی ۔وجہ عدوات سابقہ ذاتی رنجش بتائی گئی ہے۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر دونوں افراد کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیاہے۔