Live Updates

وہ ایک چیز جس کے بدلے بھارت 'کشمیر' پاکستان کو دے سکتا ہے

پاکستان کے پاس ایسی لوکیشن ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت کو چند گھنٹوں میں کئی ممالک میں لے کر جا سکتا ہے،اگر بھارت سے کشمیر لیناہے تو اس کے بدلے انہیں بھی کوئی فائدہ دینا ہو گا۔ سینئیر صحافی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 11:46

وہ ایک چیز جس کے بدلے بھارت 'کشمیر' پاکستان کو دے سکتا ہے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2019ء) پاکستان نے اگر بھارت سے کشمیر لینا ہے تو بدلے میں کیا دینا ہوگا؟۔اسی پر گفتگو کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ نگار طاہر ملک کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل تعلقات جذبات یا اخلاقیات پر نہیں چلتے یہ کوئی اردو کا قاعدہ نہیں ہے۔یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت سے کشمیر لینا ہے تو اس کے بدلے کیا دینا ہو گا،انٹرنیشنل ریلشنز کو صرف ایک ہی لفظ میں بیان کیا جا سکتا ہے اور وہ ہے " گیو اینڈ ٹیک"۔

یعنی کے اگر کسی سے کچھ لینا ہے تو اس کے بدلے کچھ دینابھی ہو گا۔اگر پاکستان بھارت سے کشمیر لینا چاہتا ہے تو اس کے بدلے میں لازمی کچھ دینا ہو گا۔طاہر ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایسی لوکیشن ہے جس کا فائدہ وہ بھارت کو دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان 12 گھنٹے میں بھارت کو کابل لے کر جا سکتا ہے۔پاکستان 20گھنٹے میں بھارت کو تہران لے کر جا سکتا ہے۔

اسی طرح پاکستان 20گھنٹے میں انڈیا کو دوبئی لے کر جا سکتا ہے۔اگر پاکستان سکھوں کے لیے اپنے دروازے کھول سکتا ہے تو بھارت کے لیے پاکستان میں موجود مندروں کا دروازہ بھی کھول دے۔جب کہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ اگر مودی جارہانہ انداز میں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑیگی، وزیر اعظم عمران خان کو انتظار تھا کہ مودی الیکشن جیتے گے، اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں۔

جمعہ کو بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی پر شیری رحمان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ الیکشن سے موازنہ کریں تو بی جے پی کو اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس سے دنیا اور پاکستان کو واضح پیغام ملا ہے کہ ھندوتوا بھارت کا حکومتی نظریہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اگر مٹھائیوں سے بات آگے بڑھے تو پاکستان کو کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ریاست ریاست کے ساتھ رشتہ رکھتی ہے کسی فرد کے ساتھ نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات