کراچی میں ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا،پارہ کل 40ڈگری تک جانے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی،سردار سرفراز

ہفتہ 25 مئی 2019 13:55

کراچی میں ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا،پارہ کل 40ڈگری تک جانے کاامکان ہے، محکمہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) شہر قائد میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آگئی ہے تاہم کل اتوارپارہ 38سے 40ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3روز ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی،جس کے تحت 25 سے 27 مئی تک شدید گرمی پڑنا تھی، ہفتے سے پیرکے درمیان درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہرکے اوپرہائی پریشرایریا موجود نہیں جس سے اب شہرمیں گرمی کی لہردرمیانے درجے کی ہوسکتی ہے،ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آگئی ہے ۔

سمندری ہوائیں بھی چلیں گی جبکہ اتوارسے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 52فیصد ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے شہری دن کے اوقات خصوصی طورپرصبح 11سے سہ پہر3 بجے کے درمیان باہرنہ نکلیں، اپنا سرگیلے کپڑے سے ڈھانپیں ،روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :