Live Updates

چئیرمین نیب کو نشانہ بنا کر نیب کے ادارے کو متنازع بنایا جا رہا ہے،چوہدری شجاعت

ایسے لغو کاموں پر بیان بازی ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ،چئیرمین نیب کو تب سے جانتا ہوں جب انہیں ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہی دی گئی تھی،سابق وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 27 مئی 2019 23:48

چئیرمین نیب کو نشانہ بنا کر نیب کے ادارے کو متنازع بنایا جا رہا ہے،چوہدری ..
گجرات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2019) سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال سے منسوب لیک ہونے والی وڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے،یہ وہ وقت نہیں کہ کسی قومی ادارے یا اس کے سربراہ کی کردارکشی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کو نشانہ بنا کر نیب کے ادارے کو متنازع بنایا جا رہا ہے،ایسے لغو کاموں پر بیان بازی ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ چئیرمین نیب کو تب سے جانتا ہوں جب انہیں ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہی دی گئی، اس وقت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوا، میں نے ایک گھنٹہ بحث کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے لغو کاموں پر بیان بازی ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں چئیرمین نیب کو مسوب کیا گیا تھا کہ یہ ویڈیو ان کی ہے تاہم بعد میں ویڈیو نشر کرنے والے چینل نے کہا تھا کہ وہ ویڈیو جعلی ہے اور چینل نے معذرت بھی کی تھی لیکن اس کے بعد سے چئیرمین نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینل کے مالک کو اپنے مشیرکے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور پیمرا نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے اور اب سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال سے منسوب لیک ہونے والی وڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے،یہ وہ وقت نہیں کہ کسی قومی ادارے یا اس کے سربراہ کی کردارکشی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کو نشانہ بنا کر نیب کے ادارے کو متنازع بنایا جا رہا ہے،ایسے لغو کاموں پر بیان بازی ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات