تبدیلی والے ڈرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت

حکومت سے اپوزیشن کی تنقید برداشت نہیں ہورہی اور سیاسی مخالفین کو پریشان کر رہی ہے، چیئر مین پی پی پی کا ٹوئٹر پر بیان خوش قسمتی سے یہ میرے لیے نئی بات نہیں ہے،اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے ہمراہ سینٹرل جیل کراچی کے باہر اپنی ماضی کی تصویر پوسٹ کردی

بدھ 29 مئی 2019 14:00

تبدیلی والے ڈرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی والے ڈرتے ہیں۔ بدھ کونیب دفتر راونگی سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوںنے کہاکہ تبدیلی والے ڈرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار میرے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ میں بے گناہ ہوں لیکن حکومت سے اپوزیشن کی تنقید برداشت نہیں ہورہی اور سیاسی مخالفین کو پریشان کر رہی ہے۔اپنی والدہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ہمراہ سینٹرل جیل کراچی کے باہر اپنی ماضی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے یہ میرے لیے نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے باقاعدہ مظاہرے کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ اظہارِ یکجہتی کیلئے جناح ایونیو پہنچے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں مخالفین کو حراساں کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا، جو جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔