مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کا ڈاکٹر قاسم کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم

جمعہ 31 مئی 2019 13:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںہائی کورٹ نے جموںکی اودھمپور جیل کی انتظامیہ کو غیر قانونی طورپر نظربند مسلم دینی محاذ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کو چار جون کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کرنے کاحکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس رشید علی ڈار پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک ڈویژنل بینچ نے چار جون کو ڈاکٹر محمد قاسم کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کرنے کیلئے جیل انتظامیہ کو انتظامات کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے مزید کہاکہ اگر انتظامیہ جیل میں ویڈیو کانفرنس سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے وہ ڈاکٹر قاسم کو کسی ایسی جگہ لے جائے جہاں انہیں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :