بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق، خدارا والدین پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں: بابر بن عطا

ہفتہ 1 جون 2019 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2019ء) پولیو سے پاک پاکستان کا خواب ادھورا ہے۔ کراچی سمیت ملک کے 6 بڑے شہروں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ شہروں میں لاہور، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور بھی شامل ہیں۔ بنوں میں ایک اور بچہ عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ بنوں ڈویڑن سے 11 کیسز کا سامنے آنا لمحہ فکر یہ ہے پولیو سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، کراچی میں انتہائی درجے پر پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

رواں سال دو کیسز سامنے آچکے ہیں، دس سے زائد مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر قائد میں پولیو وائرس سے متاثرہ علاقوں میں صدر، گڈاپ، گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، اورنگی ٹائون، بلدیہ، سائٹ، لیاقت آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے تمام مقامات پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سامنے آیا ہے۔

لاہور، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور میں بھی وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، اس موقع پر وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کہتے ہیں پولیو مخالف پروپیگنڈے سے بنوں میں ایک اور بچہ عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو گیا ہے۔ صرف بنوں ڈویڑن سے 11 کیسز کا سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے۔ بابر بن عطا نے نے اپیل کی کہ خدارا والدین من گھڑت پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔ میری والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔