کرپشن کیسز میں اہم سیاسی شخصیات کیخلاف عید کے بعد فیصلے متوقع

جمعہ 7 جون 2019 19:30

کرپشن کیسز میں اہم سیاسی شخصیات کیخلاف عید کے بعد فیصلے متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) کرپشن کیسز میں اہم سیاسی شخصیات کیخلاف عید کے بعد فیصلے متوقع ،اسلام آباد ہائیکورٹ 10 جون کو آصف زرداری اور فرالی تالپور کی ضمانت پر فیصلہ کریگی، 11 جون کو نواز شریف کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے بلاول بھٹو زرداری سے اوپل 225 منصوبے میں 10 جون تک جواب طلب کر رکھا ہے، شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ،چیئرمین نیب نے قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کے خلاف ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کی انکوائریز کو باقاعدہ تحقیقات میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق بات ان کی گرفتاری تک کی جا سکتی ہے،عید کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ کیس میں بھی اہم گرفتاریوں کا فیصلہ ہوگا جبکہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائیگا۔