ڈیرہ اسماعیل خان،گرمی کی شدت انتہا کو پہنچ گئی،پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا ،لولگنے سے درجنوں بیمار

منگل 11 جون 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) گرمی کی شدت انتہا کو پہنچ گئی،پارہ 48 ڈگرہ سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا ،لولگنے سے درجنوں بیمار ،ابر رحمت کی دعائیں مانگنے لگے ۔

(جاری ہے)

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران گرمی کی شدت انتہاء کو پہنچ گئی ہے اور پارہ روزانہ کی بنیاد پر 44 سے 48 ڈگری تک پہنچ کر شہریوں کے لئے سخت مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

گزشتہ دوروزسے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل 48 ڈگری گرمی کے باعث معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں اور گرمی کی شدت کے باعث اب تک ہسپتالوں میں درجنوں افراد لو لگنے اور پانی کی کمی کے باعث داخل ہوچکے ہیں ۔سخت گرمی نے چرند پرند ہر چیز کو بے حال کردیاہے اور ہر شہری بارش کے لئے دعاگو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :