کراچی دو روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا

ون تک شہر میں گرمی شدت کی برقرار رہے گی، تاہم 16 جون سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی

جمعہ 14 جون 2019 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2019ء) شہر قائدجمعہ کو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، گرمی کی شدت 15 جون تک برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پچھلے کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کا یہ دورانیہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دو روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور 15 جون تک شہر میں گرمی شدت کی برقرار رہے گی، تاہم 16 جون سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندری ہوائیں بند رہیں گی جب کہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیں اوراگر باہر نکلنا پڑے تو سر ڈھانپ کر یاسر پر گیلا کپڑا رکھ کر باہر نکلیں۔

متعلقہ عنوان :