کمیشن نواز، شہبازاور زرداری کیلئے عمران خان کا بڑا تحفہ ہے، حسن نثار
یہ بہت بڑا احسان ہے، کیونکہ بے ایمان کو ایماندار ثابت کرنا آسان ہے، لیکن ایماندار کو بے ایمان ثابت کرنا بہت مشکل ہے، کمیشن کو چاہیے کہ پہلے مرحلے میں 10سالوں کا پھر اگلے 10سالوں کا حساب کرے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 23:19
(جاری ہے)
نوازشریف کے ابا جی کو اٹھوایا اور جیل کے اندر ڈالا، آج بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں کے اباجی جیل میں ہیں، آگے کیا ہوتا ہے ،وقت بتائے گا۔حسن نثار نے کہا کہ شہبازشریف اینڈکمپنی کیلئے مشتاق چینی جیسااسحاق ڈار ہی وعدہ معاف گواہ کافی ہے۔
اسحا ق ڈار نے پھرتیاں دکھائی تھیں کہ مجھ کو ڈرا دھمکا کربیان لیا گیا تھا۔ اس لیے نیب کو مشتاق چینی کا یقین کرلینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کون آدمی ہے؟ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، قبر کھود کرنکال لینا، اب دھیلے کی کرپشن کہاں ہے؟ اب تواربوں کا دور ہے۔سلیمان شہبازبلاوجہ ملک سے باہر اور حمزہ شہبازملک کے اندر ایسے ہی نہیں ہے ، کچھ تو ہے نا جس کی وجہ سے سلیمان شہبازباہر بیٹھا ہے۔اگر یہ لوگ بچ گئے،پھر کچھ نہیں بچے گا۔لوگوں کا ایمان ریاست سے اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے سیاست چھوڑ دیں گے توکیا تم ہم پراحسان کرو گے؟ تمہارا توماضی بھی ریورس ہونا چاہیے۔حسن نثار ایک سوال ”وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو10سالوں میں کیسے لوٹا گیا؟ اس کیلئے کمیشن بنائیں ، جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی ، آئی بی ، ایف بی آر،ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہوں گے،“ کے جواب میں کہا کہ آپ نے جتنے نام لیے، جتنی بارلیے ،اتنی بارمیرے دل سے الحمداللہ، سبحان اللہ ،اللہ اکبرنکلا۔یہ کمیشن نوازشریف ، شہبازشریف اورآصف زرداری جیسے لوگوں کیلئے عمران خان کا بنیادی طور پر بڑا تحفہ ہے۔یہ بہت بڑا احسان ہے۔یہ سارے کہتے ہیں ہمارا دامن صاف ہے، لیکن اس کے ساتھ ملکی خزانہ کیوں صاف ہے؟انہوں نے کہا کہ ان کے تحفظات بھی سنے جائیں کہ پہلے یہ 10سال پھر اگلے دس سالوں کا حساب کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.