بھارتی ریاست بہار میں شدید گرمی کی لہر، اختتام ہفتہ پر سو افراد ہلاک

منگل 18 جون 2019 12:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) بھارت کی مشرقی ریاست بِہار میں شدید گرمی کی لہر کے سبب اختتام ہفتہ پر کم از کم ایک سو افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارت کے ہنگامی حالات سے نٹمنے والے ادارے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز 33 افراد اورنگ آباد، 31 گایا اور 12 نواڈا کے علاقے میں ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کسانوں اور مزدوروں کی تھی جو کھلی جگہوں پر کام کر رہے تھے۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے وقت میں گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے پانی اور مائع غذا کا زیادہ استعمال کریں۔ متاثرہ علاقوں میں سکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :