Live Updates

شہبازشریف نے ذاتی تشہیر پر45 ملین روپےخرچ کیے، فردوس عاشق

وزیراعظم پرانگلیاں اٹھانے والا ٹولہ آنکھیں نیچی رکھے، کہتے ہیں بجٹ منظورنہیں ہونے دینگے؟ بجٹ سے ملک کی قومی سلامتی وابستہ ہے،کمیشن کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، کمیشن ہمیشہ کیلئے بنایا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 جون 2019 18:27

شہبازشریف نے ذاتی تشہیر پر45 ملین روپےخرچ کیے، فردوس عاشق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون 2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے ذاتی تشہیر پر45 ملین روپے خرچ کیے، وزیراعظم پرانگلیاں اٹھانے والا ٹولہ آنکھیں نیچی رکھے،کہتے ہیں بجٹ منظورنہیں ہونے دینگے؟ بجٹ سے ملک کی قومی سلامتی وابستہ ہے،کمیشن کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، کمیشن ہمیشہ کیلئے بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پرانگلیاں اٹھانے والا ٹولہ آنکھیں نیچی رکھے، انگلیاں اٹھانے والوں کا پورا خاندان سرکاری خرچے پر پل رہا تھا۔ شہبازشریف نے45 ملین روپے صرف ذاتی تشہیرپر خرچ کیے، شہبازشریف نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ آئین کا خلاف ورزی ہے۔ آپ کون ہوتے ہیں کہنے والے بجٹ منظورنہیں ہونے دینگے؟ بجٹ سے ملک کی قومی سلامتی وابستہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ قوم کو اصلاح کا درس دینے والے عوام کے ٹیکس کا پیسا خرچ کرتے رہے۔ وزیراعظم نےکفایت شعاری کی مہم اپنے آپ سے شروع کی۔ وزیراعظم نے اپنے اخراجات کم کیے۔ بنی گالہ میں بننے والی سیکیورٹی وال پارٹی فنڈ اور وزیراعظم نے اپنی آمدن سے بنوائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں قوم مشکل وقت میں ساتھ دے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ ماضی کے وزیراعظم نے 15-2014 میں 88 کروڑ کا بجٹ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جو استحقاق ہے اس کو عمران خان استعمال نہیں کر رہے۔ ماضی میں وزیراعظم چادر سے زیادہ اپنے پاؤں پھیلاتے رہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں اضافے سے متعلق خبر کی تردید آچکی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ اسپیکر سیاسی قیدی اور کرمنل میں فرق کو واضح کریں۔ کرپشن کیسزمیں جیل کاٹنے والے خود کوسیاسی قیدی کا لیبل لگا رہے ہیں۔ بجٹ نہ منظورکرنے اور پارلیمنٹ کویرغمال بنانے والے سیاسی قیدی نہیں۔ ماضی میں شیخ رشید ساڑھے 3 سال پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے باوجود اسمبلی نہیں لایا گیا۔ حالانکہ شیخ رشید نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی سمت تبدیل کرنی ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو نیب نے پکڑا ہے اس سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگتے؟ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم  اور وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔ نئے پاکستان میں سیون سٹارہوٹل میں نہیں بلکہ سفیرکی رہائشگاہ پر قیام کیا جائیگا۔ جبکہ اقوام متحدہ میں راج کماری اور نواز شریف کی نواسی تک جاتے رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات