Live Updates

امیر قطر کا پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ

پاکستان پہنچنے پر قطر کے سربراہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نتھیاگلی لے جایا جائے گا جہاں وزیراعظم عمران خان ان کا استقبال کریں گے

muhammad ali محمد علی منگل 18 جون 2019 23:07

امیر قطر کا پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2019ء) امیر قطر کا پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ، پاکستان پہنچنے پر قطر کے سربراہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نتھیاگلی لے جایا جائے گا جہاں وزیراعظم عمران خان ان کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے امیر قطر کے دورہ پاکستان کیلئے آمد پر شاندار انداز میں استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان امیر قطر سے نتھیاگلی کے پرفضاء مقام پر ملاقات کریں گے۔ پاکستان پہنچنے پر قطر کے امیر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نتھیاگلی لے جایا جائے گا جہاں وزیراعظم عمران خان ان کا استقبال کریں گے۔ نتھیاگلی میں وزیراعظم عمران خان اور قطر کے امیر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ قطر کے امیر پاکستان میں 2 روز کیلئے قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اتوار کے روز پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور قطر کے مابین اچھے تعلقات ہیں۔ اس سے قبل مارچ میں امیر قطر شیخ تمیم حمد بن الثانی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران امیر قطر نے پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیے گئے بھارتی پائلٹ کے اقدام کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ باہمی امور، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان سرد ماحول میں کمی پر زور دیا جس کے لیے انہوں نے ثالثی کی بھی پیش کش کی۔ قبل ازیں جنوری میں دورہ قطر کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات بھی کی تھی۔ وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ملاقات میں پاک قطر دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرماریہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی امیر قطر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔تاہم اب امیر قطر شیخ تمیم حمد بن الثانی نے پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات