Live Updates

پشاور زلمی نے شمالی علاقہ جات میں بھی کرکٹ کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا

زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا سوات میں زلمی اکیڈمی کا دورہ

جمعرات 20 جون 2019 21:09

پشاور زلمی نے  شمالی علاقہ جات میں  بھی کرکٹ کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) پشاور زلمی نے پشاور اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں کے بعد پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا۔ پہلے مرحلے میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے سوات میں زلمی اکیڈمی کا دورہ کیا۔ محمد اکرم نے اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس فراہم کیں اور ٹیلنٹ کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ویڑن کے مطابق پورے خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات میں زلمی اکیڈمیز بنائیں گے۔ پشاور زلمی اس سے قبل خیبر پختوانخوہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے زلمی ٹیلنٹ ہنٹ، ہائیر زلمی ہینڈرڈ پچز پروجیکٹ، زلمی اسکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ، زلمی آزادی کپ کا بھی انعقاد کرچکی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات