حکومت کے بحران میں پھنسنے سے ملک اور قوم کو نقصان ہو رہا ہے،مولانا بخش چانڈیو

آصف زرداری نے حکومت کو جو پیشکش کی ہے اسے ٹھکرانا بدقسمتی ہے، وزراء کو جواب

جمعہ 21 جون 2019 19:06

حکومت کے بحران میں پھنسنے سے ملک اور قوم کو نقصان ہو رہا ہے،مولانا بخش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2019ء) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت کے بحران میں پھنسنے سے ملک اور قوم کو نقصان ہو رہا ہے،کہ آصف زرداری نے حکومت کو جو پیشکش کی ہے اسے ٹھکرانا بدقسمتی ہے۔ جمعہ کو مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزیروں اور مشیروں کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کا غرور ھی اس کو دلدل میں پھنسا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کے بحران میں پھنسنے سے ملک اور قوم کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے ایک بڑے کی حیثیت میں حکومت کو بحران سے نکلنے کا مشورہ دیا ۔انہوںنے کہاکہ ہم احتساب سے نہیں ڈرتے، احتساب کے نام پر ملکی معیشت کو جام کر دینا کہاں کی دانشمندی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آصف زردرای سمیت پی پی کے کسی رہنما کو جیل کا ڈر نہ تھا نہ ہے،ہم اپنے احتساب سے نہین ڈرتے، ہمیں ملکی معشیت اور غریب عوام کی فکر ہے۔

انہوںنے کہاکہ محترمہ شہید کی پہلی اور آصف رزداری کی قیادت میں پی پی پی کی حکومتوں نے کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں پتا ہے کہ احتساب اور انتقام میں معمولی فرق ہے، جس سے معیشت رک جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے تجربے کی بنیاد پر کہا ہے کہ ماضی میں پھنسے رہنے سے سفر آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے حکومت کو جو پیشکش کی ہے اسے ٹھکرانا بدقسمتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ جس حکومت کا سابق وزیرخزانہ اعتراف کرے کہ بجٹ ا?ئی ایم ایف بنا رہا ہے وہ اکڑ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسد عمر نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا کہ بجلی گیس کی قیمتیں اور ٹیکسز آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے جس وزیر کو نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے نکالا اس نے ایوان میں سب سچ اگل دیا۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ حکومت جس راستے پر چل پڑی ہے اس سے خود تو پھسے گی ملک کا بھی نقصان کرے گی۔انہوںنے کہاکہ اب بھی وقت ہے حکومت انتقام کے اندھے گھوڑے سے اتر آئے، چیئرمن بلاول بھٹو عوام میں جا رہے ہیں حکومت کی ناکامیاں عوام کے سامنے رکھیں گے۔