معیشت کا آئی سی یو میں ہونے کی خبروں پر اعلیٰ عدلیہ از خود نوٹس لے،محمد ثروت اعجاز قادر ی

گھی ،تیل اور خوردنوش کی اشیاء پر ٹیکس ختم کیا جائے ،بجٹ بحث میں حکومت اور اپوزیشن بجٹ عوام دوست بنانے کیلئے کردار ادا کریں ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 21 جون 2019 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معیشت کا آئی سی یو میں ہونے کی خبروں پر اعلیٰ عدلیہ از خود نوٹس لے ،گھی ،تیل اور خوردنوش کی اشیاء پر ٹیکس ختم کیا جائے ،بجٹ بحث میں حکومت اور اپوزیشن بجٹ عوام دوست بنانے کیلئے کردار ادا کریں ، غریبوں ،کسانوں ،مزدوروں کو ریلیف دیئے بغیر بجٹ پاس ہوا تو عوام تسلیم نہیں کرینگے ،گیس قیمتوں میں 200فیصد اضافہ عوام پر ایٹم بم گرانے کے مترادف ہوگا ،ایسے فیصلے جس سے غریب متاثر ہوتا ہو وہ جمہوریت اور آئین کے منافی ہے ،آئی ایم ایف کی ایماء غریبوں کو زندہ دفن نہ کیا جائے ،بجٹ کے بعد پھر کراچی کے عوام پر نئے ٹیکس لاگو کرنے کی خبریں افسوسناک ہے ،گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کو حکومت فوری واپس لے ،حکومتی منفی اقدامات سے معیشت مزید کمزور اور آئی سی یو میں چلی جائے گی ،کرپشن کے خاتمے کی آڑ میں مہنگائی بڑھا کر غریبوں کو زندہ دفن کیا جارہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ میں بجٹ بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی معیشت کو درست سمت پر لانے کیلئے اچھی تقریر بہت ہوچکی اس کو عملی جامہ پہنایا جائے ،گیس بجلی کی قیمت31مئی 2018پر لانے کا اپوزیشن کا مطالبہ عوام کی امنگوں کی عکاسی ہے حکومت ہٹ دھرمی کی بجائے عوامی ایشوز اور مسائل کو حل کرنے کیلئے لچک دکھائے ،حکومتی دعوئے پاکستان بہتر سمت پر چل نکلا ابھی تک غلط ثابت ہورہے ہیں ،غریبوں ،مزدوروں ،کسانوں کو حقوق اور ریلیف دیئے بغیر معاشی بہتری ممکن نہیں ہے ،حکومت کی مدت پوری ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں مگر بجٹ کو انا نہیں بنانا چاہیے ،غریب کو کھانے کو نہیں ہوگا توکسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں غریب خود سڑکوں پر آجائیںگے جنہیں روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل میں ہے سب جانتے ہیں مگر یہ مشکل عوام کو ریلیف دیکر حل کی جاسکتی ہے۔