Live Updates

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لیے پاکستان کا سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان

ایوان صدر میں امیر قطر کی صدر عارف علوی سے ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 23 جون 2019 13:34

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لیے پاکستان کا سب سے بڑے سول اعزاز ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون۔2019ء) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا . امیر قطر اپنے وقد کے ہمراہ ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استقبال کیا‘ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سمیت دیگر وزرا، اعلیٰ سول و فوجی حکام شریک ہوئے.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے‘نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا، جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی جبکہ وزیر اعظم نے معزز مہمان کی گاڑی خود چلائی.

امیر قطر کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقد ہوئی جہاں پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا‘شیخ تمیم بن حمد الثانی کو وزیر اعظم ہاو¿س میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ جے ایف 17 تھنڈر نے فلائی پاسٹ کرکے سلامی پیش کی. قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور امیر قطر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کو زیر بحث لایا گیا.

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے دوران اپنا دستخط کیا ہوا بلا تحفے میں دیا‘امیر قطر نے بھی عمران خان کو قطر کی قومی فٹبال ٹیم کی شرٹ تحفے میں پیش کی. خیال رہے کہ فٹبال کا آئندہ ورلڈکپ 2022 میں قطر میں ہی منقعد کیا جائے گا جس کی تیاریاں قطر نے ابھی سے ہی شروع کردی ہیں جبکہ قطر اس ایونٹ میں میزبان ملک کی حیثیت سے شرکت کرے گا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات