Live Updates

قطر میں آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیں گے، فردوس عاشق اعوان

ہمارے سافٹ وئیر انجینئرزقطر جا کر آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کی اجارہ داری ختم کر دیں گے، مشیراطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 23 جون 2019 14:57

قطر میں آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیں گے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23جون2019ء) مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے امیر قطر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  قطر میں آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سافٹ وئیر انجینئرزقطر جا کر آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کی اجارہ داری ختم کر دیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات نے مزید کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہوں گے، ہم نے امیر قطر کو سیالکوٹ کے فٹ بال تحفے میں بھی دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فیفا ورلڈ کپ 2020میں آپ کو وہاں پاکستان بھی کھیلتا ہوا نظر آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ایل این جی ٹرمنل کی لانچنگ ہونے والی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قطر نے مزید پاکستانی نوجوانوں اور ہنرمندوں کے لیے دروازے کھولے ہیں، خطے میں صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک کی قیادت کا ملنا اہم ہے۔

(جاری ہے)

مشیراطلاعات نے کہا کہ قطر سے تعلقات معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے، قطر کے ساتھ مشترکہ ورکنگ رلیشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے سافٹ وئیر انجینئرزقطر جا کر بھارت کی اجارہ داری ختم کر دیں گے۔ واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی پاکستانکے دورے پر آئے ہوئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔

وزیراعظم نے امیر قطر کیگاڑی بھی خود ڈرائیو کی،امیرقطرکو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا،21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔ پاکستان پہنچنے پر امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کو21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ قطر پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اب انہوں نے جے ایف 17تھنڈر طیاروں میں دلچسپی لی ہے اور امکان ہے کہ قطرپاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید سکتا ہے۔ امیر قطر نے ایوانِ صدر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات