وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں 50 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبے شروع کرے گی
وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال
منگل 25 جون 2019 22:50
(جاری ہے)
وزیراعظم نے زراعت کے شعبہ کو بڑی اہمیت دی ہے۔ یہ شعبہ ضرور فروغ پائے گا اور ملک کے کسانوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ادوار میں زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا۔
وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے اس حوالے سے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گندم‘ گنا‘ کپاس اور چاول کی فصلوں کو بہتر بنانے پر توجہ دے گی۔ اس سلسلے میں کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا گوشت کی برآمدات میں حصہ بہت کم ہے۔ عالمی ادارہ برائے تجارت نے پاکستان کو مویشیوں میں منہ کھر کی بیماری پر توجہ دینے پر زور دیا ہے تاکہ گوشت کی برآمد بڑھائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبوں میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ معاہدے کئے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دودھ کی پیداوار بڑھائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی جب ملک پر 30 ہزار ارب روپے کے قرضے تھے۔ ایسے میں ایک اچھا بجٹ پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد
-
حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا
-
فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیا
-
اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا ، ایک بار پھر پارٹی صدارت کیلئے آ رہے ہیں:ن لیگ
-
تحریک انصاف کی تاریخ ہے وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں:سعد رفیق
-
خواجہ سلمان رفیق کارینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ پرجناح ہسپتال کا دورہ
-
علی امین صرف ہوائی فائرنگ کر رہا ہے ،وفاق جیسے کہے گا ویساکرے گا: رانا ثنا اللہ خان
-
لاہور،رائے ونڈ میں 50 سالہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع
-
نواز شریف ، شہباز شریف سمیت دیگر رہنمائوں کا کلثوم نواز کو خراج عقیدت
-
مریم نوا ز کی صوبے کے عوام کیلئے کارکردگی میرے لیے خوشی کا باعث ہے، امید ہے و ہ یہ مشن جاری رکھیں گی، نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.