Live Updates

سابق صوبائی وزیر علیم خان کا بڑا فیصلہ

علیم خان نے 4 قائمہ کمیٹوں سے استعفیٰ دے دیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سے استفعیٰ منظور کر کے نوٹیفیکشن جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جون 2019 13:08

سابق صوبائی وزیر علیم خان کا بڑا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جون2019ء) سابق صوبائی وزیر علیم خان کا بڑا فیصلہ،4 قائمہ کمیٹوں سے استعفیٰ  دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان 4 قائمہ کمیٹوں سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔علیم خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی سے بھی مستعفی ہو گئے۔ہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹی سے بھی سابق وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

علیم خان پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی رکنیت سے بھی الگ ہو گئے۔علیم خان نے پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی 6 سے بھی استعفیٰ بھجوا دیا،اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ  منظور کر کے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔علیم خان کو نیب حراست کے دوران ان کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

۔خیال رہے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد تحریک انصاف کے راہنما علیم خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئے تھے۔

رہائی کے بعد کارکنوں نے جیل کے باہر استقبال کیا ، ریلی کی صورت میں گھر تک پہنچایا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ ،چوہدری ظہیر الدین اور جہانگیر ترین نے عبدالعلیم خان سے انکے گھر جا کر ملاقات کی اور رہائی پر مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔

گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفیٰ دے دیا ۔ البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو 17 مئی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

نیب حراست سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے مرکز میں عہدہ دینے کی درخواست دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا، عبد العلیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے شکایات بھی تھیں جس کا انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی تذکرہ کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد وزارت بلدیات کا قلمدان صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات