محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گو ئی

بدھ 26 جون 2019 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع گوجرانولہ ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، میں موسم صا ف اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کچھ مقا ما ت اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مطلع جزوی طور پر ابر آ لو درہنے کی تو قع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ،گوجرانوالہ سمیت مختلف مقامات پر تیزہوائو ں کے ساتھ بادل بھی آ تے جا تے رہے۔