Live Updates

شہبازشریف نےوزیراعظم کی موجودگی میں سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال کردیا

یاد ہوگا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے تھے کہ ایک روپے ڈالر میں اضافہ ہوگا تو100 ارب روپے خزانے پر بوجھ بڑھے گا، لیکن آج ڈالر بڑھنے سے صرف 24 گھنٹوں میں قرضوں کا بوجھ 700ارب بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جون 2019 15:51

شہبازشریف نےوزیراعظم کی موجودگی میں سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جون 2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال کردیا، انہوں نے یاد ہوگا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے تھے کہ ایک روپے ڈالر میں اضافہ ہوگا تو 100ارب روپے خزانے پر بوجھ بڑھے گا،لیکن آج ڈالر بڑھنے سے صرف 24 گھنٹوں میں قرضوں کابوجھ 700 ارب بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جب یہ توانائی کے منصوبے لگائے اس وقت نیپرا کا ٹیرف ساڑھے دس سینٹ تھا۔لیکن ان کے دور میں 7روپے ڈالر بڑھنے سے صرف 24 گھنٹوں میں 700 ارب کا بوجھ بڑھ گیا۔آپ کو یاد ہوگا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے تھے کہ ایک روپے ڈالر میں اضافہ ہوگا تو 100ارب روپے خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔

(جاری ہے)

آج وہ کہاں گئے؟ ہمارے دور میں دفاع کا بجٹ 9.7 بلین ڈالر تھا۔

لیکن جب ڈالر بڑھا تو9.7سے کم ہوکر 6.9 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ غریبوں کو مارنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ آج غریب مرگیا، کسان مرگیا ، مزدور مرگیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، احسن اقبال، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اورنگزیب کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ہدایت کی کہ قومی اسمبلی میں بجٹ 2019-20ء کے حوالے سے وزارتوں کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک کا سلسلہ جاری ہے، اس لئے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کو وہاں اپنی موجودگی یقینی بنانی چاہئے تاکہ کسی کو یہ تاثر نہ ملے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان ایوان سے غائب تھے اور ان کی عدم موجودگی میں بجٹ منظور کرلیا گیا۔

شہبازشریف کی ہدایت ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی آل پارٹیزکانفرنس سے پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات